بھارتی سفاکیت،دشمنی میں تمام حدیں پار،تھرپارمیں پاکستانی بکریوں کو ہلاک کردیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارت نے دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے تھرپار کے سرحدی علاقے میں پاکستانیوں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

بھارتی فورسز نے تھرپار کے سرحدی علاقے سنورانی میں بکریوں کونشانہ بنایا،واقعہ تحصیل ڈاہلی کے گاوں سنورانی میں پیش آیا،تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق عام طور پر ایسی صورتحال میں بکریوں کو واپس کیا جاتا ہے،متاثرہ مویشی مالکان نے کہا بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کیا ،15کی تیز دھار آلے سے ٹانگیں توڑ دیں۔