ایران میں6اسرائیلی جاسوسوں،سنی عالم کے قاتل کو پھانسی

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے 6اسرائیلی جاسوسوں اورسنی عالم کے قاتل کو پھانسی دےدی،6 ملزموں کو صوبہ خوزستان کے شہر خورم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

اسرائیل کو خفیہ و حساس معلومات فراہم کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سزائیں دی گئیں،ایک کو 2009 میں کردستان کے شہر سنندج میں پرو حکومت سنی عالم ماموستا شیخ الاسلام کے قتل پر سزائے موت ملی،ایران دنیا میں سعودی عرب ،چین کےساتھ سب سے زیادہ پھانسی کی سزا دینے والا ملک ہے۔