صحافیوں کےساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دینگے:فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے صحافیوں کےساتھ ہوں، پولیس گردی کی اجازت نہیں دینگے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپریس کلب میں پولیس گردی کی گئی، واقعہ کی مذمت اور صحافیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں،صحافی پرامن لوگ اور اپنا دائرہ کار جانتے ہیں، ہر چار دیواری کا اپنا تقدس ہوتا ہے،صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے ،شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔