کراچی: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ،اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لےکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی،غزہ کیلئے انسانی راہداری اور فلسطین کو انصاف دیاجائے۔
مشتاق احمد سمیت تمام افراد کو رہا کیا جائے،بلاول بھٹو
















