آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے:حماس کاواضح اعلان
غزہ:(مشرق نیوز)حماس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔
سینئر رہنما نزال نے انٹرویو کے دوران کہااسرائیلی مطالبہ حماس فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے غیر مسلح ہو جائے کسی صورت قبول نہیں، دنیا کی کسی بھی مزاحمتی تحریک نے آزادی سے قبل ہتھیار نہیں ڈالے، جنوبی افریقہ، افغانستان، ویتنام، الجزائر اور آئرلینڈ میں کبھی بھی مزاحمتی تحریکوں سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ آزادی سے پہلے نہیں کیا گیا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اپنے ہتھیار صرف اسی صورت میں چھوڑے گی جب آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نزال نے کہا تنظیم امریکی صدر کے منصوبے پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے موقف کا باضابطہ اعلان کرے گی تاکہ جلد جنگ کا خاتمہ ہوسکے، حماس بطور فلسطینی مزاحمتی قوت فلسطینی عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔
















