رواں سال کا دوسرا سورج گرہن لگنے کو تیار، پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)رواں سال کا دوسرا سورج گرہن لگنے کو تیار، پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا۔

سپارکو کے مطابق سورج گرہن 21 ،22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا،آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا لیکن ملک میں دکھائی نہیں دے گا،22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا،پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔