واشنگٹن :(خواجہ فاروق)بگرام ائیر بیس کی واپسی کیلئے امریکہ،افغانستان میں مذاکرات کاآغاز،ٹرمپ کی تصدیق،طالبان نے تردید کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاایئر بیس چھوڑنا شرمناک لمحہ ،کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، ایئربیس کی اہمیت بہت زیادہ ،امریکہ دوبارہ اپنی فوجی تعیناتی چاہتا ہے،بگرام ایئربیس واپس لینے کیلئے افغانستان کےساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا چینی صدر اور میں نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیدی، ٹک ٹاک کی سخت نگرانی کریں گے، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، معاہدے پر دستخط رسمی کارروائی ہوگی،چینی صدر سے غزہ ، یوکرین روس معاملے پر تبادلہ خیال کیا، یقین ہے روس یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے چینی صدر ساتھ دیں گے۔
امریکی صدر نے کہا یوکرین جنگ سے پیسہ کما رہے ہیں، دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے، روس کی جانب سے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے بڑی پریشانی ہو سکتی ہے،آٹزم پرجلد بڑی پیشرفت سامنے آئےگی،ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔
دوسری جانب افغان وزارت خارجہ امور کے ےڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے کہاامریکی فوج کی موجودگی افغان عوام کو قبول نہیں ،امریکی فوجی موجودگی کے امکان کو دوحہ مذاکرات کے دوران ہی مسترد کر دیا تھا،امریکہ افغانستان تعلقات فوجی موجودگی کے بغیر رابطے، باہمی احترام، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
بگرام ائیر بیس کی واپسی کیلئے امریکہ،افغانستان میں مذاکرات کا آغاز
















