بڑی پیشرفت،جنرل اسمبلی نے فلسطین کی شمولیت قرارداد منظور کر لی


نیویارک:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت،جنرل اسمبلی نے فلسطین کی شمولیت قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد کے حق میں 145 ، مخالفت میں 5 ووٹ آئے ،6 رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

منظور کی گئی قرارداد میں فلسطین کی اقوام متحدہ سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کےلئے طریقہ کار وضع کیا گیا ،قرارداد میں فلسطینی صدر یا دیگر اعلیٰ نمائندوں کو جنرل اسمبلی کے مباحثے، اعلیٰ سطح کانفرنسوں و دیگر متعلقہ اجلاس میں پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات جمع کرانے کی اجازت دےدی گئی،فلسطینی حکام کی ممکنہ صورت میں ذاتی حیثیت میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائےگا،پیشرفت فلسطین کی بین الاقوامی سطح پر سیاسی و سفارتی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

دریں اثناایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی، قرار داد کے حق 4 ،مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے، گھانا ،جمہوریہ کوریا ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔