قطر کی ثالثی،افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا

کابل:(مشرق نیوز) افغان طالبان نے فروری سے حراست میں موجود برطانوی جوڑے باربی ،پیٹر رینالڈز کو رہا کر دیا ،خبر ایجنسی کے مطابق عہدیدار نے کہا قطری ثالثی سے دونوں کی رہائی ممکن ہوئی، رہائی پانےوالے جوڑے کو دوحہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے کہاباربی ،پیٹر رینالڈز 18 برس سے افغانستان میں مقیم ،تعلیم و تربیتی پروگرام پر مبنی ”ری بلڈ“ نامی تنظیم چلا رہے تھے،پیٹر ،باربی 1960 سے افغانستان میں موجود ، 1970 میں کابل میں ہی شادی کی تھی۔