سرکاری ہسپتالوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایمبولینسز کا ذاتی استعمال معمول

لاہور ( میاں ساجد) صوبائی دارالحکومت میں واقع سرکاری ہسپتالوں میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، بے ضابطگیوں کی اصل وجہ انتظامی غفلت کرپشن اور ناقص نگرانی ہے، ایمبولینس کا ذاتی استعمال گھریلو اور روزمرہ کا کاموں اور وی آئی پی ڈیوٹی میں استعمال ہونا معمول، لاہور کے جتنے بھی بڑے سرکاری ہسپتال ہیں ان میں کسی کے پاس بھی ڈیڈ باڈیز کو گھروں میں پہنچانے کیلئے ایمبولینس نہیں ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ کے سروے کے مطابق فیول کی مد میں جعلی بلوں کے ذریعہ پیسے بھی لئے جاتے ہیں جبکہ ایمبولینس کا کہیں استعمال بھی نہیں ہوتا جبکہ دیگر عذر پیش کرکے تکنیکی خرابیوں کی وجہ ڈال کر کاغذاتِ میں فعال کرنا بھی ڈرائیورز کا بائیں کا ہاتھ کا کھیل ہے۔مریضوں سے ایمبولینس چارجز وصول کرنا بھی سرکاری ہسپتالوں میں عام معمول ہے۔ 2023 میں لاہور کے بڑے سرکار ی ہسپتالوں بشمول میو ہسپتال سروسز ہسپتال اور جناح ہسپتال میں ایمبولینس سروسز کے آڈٹ میں انکشاف ہوا 30 فیصد سے زائد گاڑیاں یا تو خراب تھیں یا بغیر ڈرائیور کے کھڑی تھیں۔ انسانی جان قیمتی لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو دیگر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے حوالہ سے ایمبولینس لازم ملزوم لیکن اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدامات بروئے کار نہیں لائے گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس مافیا کا سر گرم عمل ہونا اسی کا شاخسانہ ہے۔ دنیا سے رخصت ہونے والوں کی میتوں کو ان تک پہنچانے کیلئے پرائیویٹ ایمبولنس نیٹ ورک کے منہ مانگے پیسوں کی وصولی کا معمہ آج تک حل نہیں ہوا۔ میو ہسپتال، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال میں پرائیویٹ ایمبولینس والوںکے ڈیرے اور ڈیڈ باڈی کو گھروں میں منتقل کرنے کی بھاری رقم کی وصولی کا معاملہ آج تک حل نہیں ہوا۔ لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں ڈیڈ باڈیز کو منتقل کرنے کے حوالے سے سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینس کو استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ مریضوں کے لواحقین کو پرائیویٹ ایمبولینس سے حاصل کرنا پڑے گی۔ روزنامہ ”مشرق“ سروے میں مریضوں کے لواحقین پھٹ پڑے۔ جمیل بٹ ، دلاور حسین محمد امین خالد عثمان حسیب دلدار پرویز اور فروہ لیاقت نے ایمبولنس کے حصول کے حوالہ سے مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالو ں میں پرائیویٹ ایمبولینس سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ گورنمنٹ کی جانب سے ڈیڈ باڈی کیلئے کوئی ایسی پالیسی وضع کی جائے جس کے ذریعہ میت کو آسانی سے گھروں میں پہنچانا آسان ہو۔ لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں پروائیوٹ ایمبولینس والوں کا اپنا ہی راج ہے پنجاب کے کسی بھی ضلع میں اگرمیت کو گھر لے جانے کیلئے ضرورت محسوس ہو تو بھاری رقم کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ عثمان حسیب دلدار پرویز اور فروہ لیاقت نے کہا کہ ہمارا تعلق سرگودھا سے ہے ہمارا بھائی جو پچھلے ایک ماہ سے کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا تھا جب اس کی میت کو گھر میں لیجانے کے حوالہ سے ایمبولینس کی ضرورت محسوس ہوئی پروائیوٹ ایمبولینس والوں نے بہت بھاری رقم کا تقاضا کیا ہے نان AC کے الگ پیسے اور ائرکنڈیشز ایمبولینس والوں نے بہت زائد رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ایدھی ایمبولینس والوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہمیں کہا کہ جتنا میٹر چلے گا اتنے رقم وصول کریں گے۔ مصیبت کے اس گھڑی میں ایمبولینس ڈیڈ باڈیز کیلئے ایمبولینس کے حصول کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو ا ز شریف کے ذاتی احکامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

لاہور ( اپنے رپورٹر سے ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سرکاری ہسپتالوں میں ڈیڈ باڈیز کو گھروں میں منتقل کرنے کے حوالے سے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولینس کی عدم دستیابی اور عوام کو درپیش مشکلات اور پرائیویٹ ایمبولینس کے متعلقہ شکایات کے بارے میں ان کے نمبر پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال نہیں سنی۔