نیویارک:(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں غزہ قرارداد پر امریکی ویٹو کو تاریک لمحہ قراردےدیا۔
عاصم افتخار نے کہاقرارداد کامقصد غزہ میں ابھرتے انسانی بحران کا ازالہ تھا،قرارداد منظور نہ ہونے کے پیچھے کسی کے ارادے یا کوشش کی کمی نہیں بلکہ امریکہ کا ویٹو ہے، معذرت ہونی چاہیے،کونسل کی واضح اکثریت نے مسلسل فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ میں قتل و غارت کو روکا جا سکے ،اپنی ذمہ داری نبھائی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا مسئلے کا منصفانہ، دیرپا اور پرامن حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق خودمختار و متصل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، دارالحکومت القدس الشریف ہو،حالات جیسے بھی ہوں، خاموش نہیں رہیں گے،غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے،پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
عاصم افتخار نے کہاغزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں،اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔
سلامتی کونسل میں غزہ قرارداد پر امریکی ویٹو تاریک لمحہ ہے، عاصم افتخار
















