قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت جانے کااعلان


دوحہ:(مشرق نیوز)قطر نے اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت جانے کااعلان کردیا۔

وزیر مملکت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفہ نے کہا قطراسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماﺅں پر حملے کےخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں قانونی چارہ جوئی کرےگا،ہیگ میں آئی سی سی کی ڈپٹی پراسیکیوٹر نزہت خان سے 2ملاقاتیں کیں ،اسرائیل کو قانونی طور پر کٹہرے میں لانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر الخلیفہ نے کہا قطر اپنی خودمختاری و عوام کے تحفظ کےلئے ہر دستیاب قانونی راستہ اختیار کرے گا،مجرموں کو سزا دلوانے اور عالمی قوانین کے تحت جوابدہ بنانے کےلئے عالمی انصاف کے در پر دستک دی ۔