دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے حملوں میں ملوث ہیں،پاکستان


نیویارک:(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ میںپاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں،طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے ، مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں، دنیا کو پرامن و مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا،افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔