لندن:(مشرق نیوز) امریکہ ،برطانیہ میں تجارتی ڈیل،متعدد معاہدوں پر دستخط ہوگئے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیکرز پہنچے ،شاندار استقبال کیا گیا ،بعد ازاں وزیراعظم کیئر سٹارمر سے دوبدو ملاقات کی،دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی، یوکرین ،عالمی سیاست و خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال،دفاعی، سکیورٹی تعاون ، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے صدر ٹرمپ کو یقین دلایا امریکہ کےساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لےجانے کے خواہش مند ہےں،امریکی صدر نے برطانیہ کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک عالمی امن و استحکام کےلئے ملکر کردار ادا کریں گے،دونوں رہنماﺅں نے کہاموجودہ دور میں امریکہ ، برطانیہ کا اتحاد دنیا میں امن و ترقی کےلئے ناگزیر ہے،مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا امریکہ ،برطانیہ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
صدرٹرمپ نے کہا برطانیہ کےساتھ تجارتی ڈیل کامیاب رہی ،متعدد معاہدوں پر دستخط ہوگئے،کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رہے گا،برطانیہ کےساتھ ملکر سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں کام کررہے ہیں، شاندار استقبال پر کیئر سٹارمر اور خاتون اول کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















