9مئی مقدمات،قریشی کی ضمانت درخواستوں پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب

لاہور :(کورٹ رپورٹر)عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9مئی کے 3مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا اور مزید سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔

دریں اثناانسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 5اکتوبر کو پولیس پر مبینہ تشدد ،جلا ﺅگھیراﺅ کیس میں علیمہ،عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔