ڈھاکہ یونیورسٹی کے انتخابات میں پاکستان کے حامی طلبہ گروپ فاتح
ڈھاکہ (مشرق نیوز) ڈھاکہ یونیورسٹی کے انتخابات میں پاکستانی حامی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترا شِبیر نے شاندار کامیابی سمیٹ لی۔
بنگلہ دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کی نشستیںشِبیر کے امیدواروں نے جیتیں ،انتخابات میں ابو شادک قیوم نے 14042 ووٹ لے کر نائب صدر کی نشست اپنے نام کی، ایس ایم فرہاد نے 10794 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری کا منصب سنبھالا جبکہ محی الدین خان نے 11772 ووٹوں کے ساتھ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کی پوزیشن جیت لی۔
رپورٹ کے مطابق 78 فیصد سے زائد طلبہ نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا،چیف ریٹرننگ افسرپروفیسر زشیم الدین نے انتخابی عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ڈھاکہ یونیورسٹی کے انتخابات ماڈل ہیں جنہیں دیگر جامعات بھی اپنا سکتی ہیں۔
















