اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کا فیصلہ کر لیا۔
اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہو گا،حکم نامے کے مطابق کوآرڈی نیشن اجلاس روزانہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا،سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت تمام ونگز کے سربراہ شریک ہوں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ٹریننگ ساجد خان اور 4 نائب قاصدوں کو معطل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے دورے کے دوران ساجد خان وقت پر دفتر نہیں آئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ٹریننگ اور 4 نائب قاصدمعطل
















