190 ملین پاونڈ کیس: عمران ،بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں منظور


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران ،بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں منظور ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردیں ،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہیں ہوتا تو پھر تمام مشق لاحاصل ہے۔

دوسری جانب جسٹس اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس ،ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی جانب سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا درخواست میں ایسی کوئی گراونڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے،سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا وقت دیا جائے عمران خان کےخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں، عمران خان کے وکیل نے کہا فریقین کو 7 روز کا وقت دے دیں،بعدازاں عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔