نیپال میں سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نئی وزیراعظم بننے کو تیار


کٹھمنڈو:(مشرق نیوز) نیپال میںسابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نے عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

مظاہرین کی تحریک سے وابستہ رہنمافوجی قیادت سے ملے ،مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، فوج نے فسادات پر قابو پانے کے بعد امن بحال کرنے کا دعویٰ کردیا،جین زی مظاہرین نے قبل از وقت انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے سوشیلا کرکی کا نام عبوری حکومت کی قیادت کےلئے تجویز کیا ،سوشیلا کرکی نے آمادگی ظاہر کردی۔