قطر پر حملہ غیر دانشمندانہ فیصلہ،ٹرمپ ، نیتن یاہو پر شدید بر ہم


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید برہم،قطر پر حملے کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قراردےدیا۔

اخباردی وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو فون کرکے قطر میں حماس کے نمائندوں پر اچانک حملے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہادوحہ میں فلسطینی گروہ حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ تھا۔

امریکی صدر نے کہاحملے کی اطلاع براہ راست اسرائیل نہیں بلکہ امریکی فوج کے ذریعے ملی اور وہ بھی جب حملہ جاری تھا،حملہ ایسے امریکی اتحادی ملک کی سرزمین پر کیا گیا جو غزہ جنگ ختم کرنے کےلئے ثالثی کر رہا ہے، اقدام امریکی سفارتی کوششوں کےخلاف تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا حملہ کرنے کےلئے مختصر موقع تھا ،فائدہ اٹھایا،امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ ، نیتن یاہو کے درمیان سخت تبادلے کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،گفتگو نسبتاً پہلے سے خوشگوار رہی،صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے پوچھا کیا حملہ کامیاب رہا؟ لیکن نیتن یاہو یقینی جواب نہ دے سکے۔