پرتشدد مظاہرے، نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
کھٹمنڈو:(مشرق نیوز)پرتشدد مظاہرے، نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا،فوج نے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لی۔
سکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں میں 22افرادہلاک اور 500سے زائد زخمی ہو گئے،دوسری جانب لالیت پور کی جیل سے تمام 1500قیدی فرار کرا دئیے گئے،کھٹمنڈو ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند ہے ،بھیراوا ایئر پورٹ کو آگ لگا دی گئی۔
نیپال کے سابق وزرائے اعظم پشپا کمل دہل عرف پراچندا، شیر بہادر دیوبا اور وزیر توانائی دیپک کھڑکا سمیت متعدد سیاسی رہنماﺅں کے گھروں پربھی حملے کیے گئے۔
















