ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکین وطن ہلاک


تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے افغان تارکین وطن کو غیر قانونی سرحدپارکرنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا ،متعددشدید زخمی ہو گئے، صوبہ سیستان میں 40 کوحراست میں لے لیا گیا،ہسپتال منتقل کیے گئے کئی افغان تارکین وطن کی حالت تشویشناک ہے ۔