وفاق آمادہ ،کے پی حکومت کا افغانستان کےساتھ رابطے کا فیصلہ
پشاور:(بیورورپورٹ)وفاق آمادہ،کے پی حکومت نے افغانستان کےساتھ رابطے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈ اپورنے اپنے بیان میں کہا وفاق کی طرف سے پیغام ملا افغانستان سے رابطہ کریں،وفاق نے آمادگی ظاہر کردی ،صوبے کے پاس دیگر ممالک سے رابطے کا اختیار نہیں، وفاق کے پاس ہے،ملک کا یہ حال ہے وزیراعلیٰ ہوں پاسپورٹ بنانے کی کوشش کی مگر پاسپورٹ بنا کرنہیں دے رہے،9 مئی سے میرا پاسپورٹ بلاک ہے مگر میں افغانستان بغیر پاسپورٹ بھی چلا جاﺅنگا۔

















