آج سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کیلئے والدین کی معاونت بہت ضروری ہے :مصطفی کمال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے والدین کی مدد بہت ضروری ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے والدین کو ہدایت کہ وہ حکومت کے ساتھ ہاتھ ملائیں اور یکم ستمبر سے شروع ہونے والی ایک ہفتہ کی طویل انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ 99 ہائی رسک اضلاع میں ہیلتھ ورکرز پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو ویکسین پلانے کیلئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا آوٹ لیٹس بشمول قومی ٹیلی ویژن، ریڈیو سٹیشنز اور اخبارات آگاہی بڑھانے، ویکسی نیشن سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے اور بچوں کی صحت کے تحفظ اور اتحاد کے پیغام کو تقویت دینے کیلئے پریس بریفنگ، پبلک سروس کے اعلانات اور حقیقی اپ ڈیٹس نشر ، شائع کرکے مہم کی فعال حمایت کریں گے۔وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے کہا کہ صحافی برادری اور انفلو ئینسرز درست معلومات کو وسعت دیں اور پولیو ویکسین کی حفاظت اور تاثیر کے بارے میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو ٹیکے لگوانے اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے والدین کی مدد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے صوبوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں تیز کریں اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں یہ وائرس خاموشی سے پھیلتا رہتا ہے،پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب کے کئی متاثرہ اضلاع میں ویکسی نیشن مہم ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔