آپریشن سندور، میں ذلت آمیز شکست ،مودی سرکار نیا محاذ کھولنے کو تیار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بھارت میں مودی سرکار آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد نیا محاذ کھولنے کی تیاری کررہی ہے،بی جے پی حکومت کا ڈرون ڈراما شروع ہوگیا، بھارتی عوام کو خوفزدہ کر کے پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، بھارتی عوام کو پاکستان کےخلاف بھڑکا کر جنگی جنون کو ہوا دینا مودی سرکار کا وطیرہ بن چکا ہے،بی جے پی اور بھارتی فوج مشترکہ طور پر پروپیگنڈا مہم چلا کر اندرونی ناکامیاں چھپانے میں مصروف ہیں، گودی میڈیا ایک مرتبہ پھر جعلی خبریں پھیلا کر فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان مخالف محاذ تیار کرنے میں سرگرم ہوگیا ،بھارتی اخبار کے مطابق پونچھ میں پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، حکام کے مطابق ڈرونز نگرانی کےلئے لانچ ہوئے اور پاکستانی حدود میں 5 منٹ میں واپس چلے گئے،رپورٹ کے مطابق پاکستان سے آنےوالے نصف درجن ڈرونز جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں سرحدی علاقوں پر منڈلاتے دیکھے گئے، ڈرونز کی سرگرمی مینڈھر سیکٹر میں بالاکوٹ، لنگوٹ اور گرسائی نالہ میں اتوار رات 9 بج کر 15 منٹ پر بھی دیکھی گئی، ڈرونز کو بہت اونچائی پر پرواز کرتے دیکھا گیا اور وہ فوراً پاکستانی علاقے کی طرف واپس لوٹ گئے،لائن آف کنٹرول پر ڈرونز کا من گھڑت پروپیگنڈا بی جے پی سیاسی مقاصد کے تحت استعمال کر رہی ہے۔