احتجاج کیس میں 40پی ٹی آئی کارکن جیل منتقل،9کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)احتجاج کیس میں 40پی ٹی آئی کارکن جیل منتقل،9کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج و نعرے بازی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دریں اثنا اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 5 اگست احتجاج کیس میں گرفتار 9پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت درخواستیں منظور کر لیں۔