فلسطینی ریاست کا تصور ختم کرنے کا اسرائیلی مکرو ہ منصوبہ منظم جنگی جرم ہے،او آئی سی
ابوظہبی:(مشرق نیوز)او آئی سی نے فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنے کے اسرائیلی مکرو ہ منصوبے کو منظم جنگی جرم قراردےدیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے ناپاک عزائم کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی و منظم جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہااسرائیلی منصوبہ اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ،مقصد مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچانا ہے۔
تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے اور اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے،اسرائیلی پالیسیوں کا تسلسل امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،اقدامات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
















