اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں، دونوں ممالک کی رضا مندی ضروری ہے،عرب ٹی وی الجزیرہ کی رپورٹ نے بھارتی نااہلی و محدود صلاحیتوں کا انکشاف کر دیا۔
،رپورٹ کے مطابق بھارت ڈیم بنا کر بھی پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، سیلاب کا خطرہ اپنی آبادی کو لاحق ہے،اسلام آباد کے ماحولیاتی و پانی کے ماہر نصیر میمن کے مطابق اقدام بھارتی حکومت کی ”سیاسی چالاکی“ ہے جو پانی کا بہاو تبدیل کرنے کی بجائے صرف پاکستان میں خوف پھیلانا چاہتا ہے،کنگز کالج لندن کے جغرافیہ کے سینئر لیکچرر ماجد اختر نے کہا ”بھارت کا معاہدہ معطل کرنا پاکستان کو فوری نہیں علامتی نقصان پہنچانے کی کوشش ہے“۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا کے مطابق ” سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں“، معاہدے کی تبدیلی یا خاتمہ صرف دونوں ملکوں کی باہمی منظوری سے ہی ممکن ہے۔
نئی دہلی کی سیاسی تجزیہ کار اور پانی کی ماہر انتمہ بینرجی نے کہا ”بھارت دریا کے بہاو کو روک نہیں سکتا، صرف اخراج کو وقتی طور پر منظم کر سکتا ہے“،یونیورسٹی کالج لندن کے ماحولیاتی تاریخ دان اور مصنف ڈین ہینزکے مطابق ”پہلگام حملے کے فوری بعد بھارت نے پانی کو سیاسی ہتھیار بنا کر معاہدہ معطل کیا،رپورٹ میں کہا گیا بھارت عالمی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کر کے کھلی قانون شکنی کر رہا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں، الجزیرہ کی رپورٹ
















