لاہور ( میاں ساجد)پاکپتن ہسپتال میں 20 بچوں کے ہلاکت کا عقدہ حل ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سخت ایکشن غفلت کے مرتکب اعلیٰ افسران کو ہتھکڑیاں لگواکر فتار کروانا احسن اقدام، پاکپتن ہسپتال میں 20 بچوں کے ہلاکت کا عقدہ حل ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کچھ بچوں کی ہلاکتیں غیرتربیت یافتہ دائیوں اور نجی ہسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں جبکہ کچھ بچوں کو ہسپتال لانے سے قبل ہی حالت بگڑ چکی تھی۔ آکسیجن کی کمی کے شواہد نہیں ملے اور بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی ہلاکت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیںجس کی بنیاد پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کچھ بچوں کی ہلاکتیں غیرتربیت یافتہ دائیوں اور نجی ہسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں۔5 بچے نجی ہسپتالوں میں پیدا ہوئے اور حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری ہسپتال لایا گیا۔5 بچوں کی ہلاکت غیرتربیت یافتہ دائیوں اور انکے طریقہ کار کی وجہ سے ہوئی۔ہسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں تھی، 45 آکسیجن سلنڈر موجود تھے۔ بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ان اموات کو طبی وجوہات سے منسوب کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جب اپنے خصوصی دورے پر پاکپتن پہنچیں تو ان کے سامنے یہ رپورٹس پیش کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران غفلت کے مرتکب اعلی افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے احکامات جاری کئے، سی ای او ہیلتھ سہیل اصغر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن عدنان غفار کو موقع پر ہی گرفتار کروایا جبکہ وزیراعلیٰ کو پیش کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں افسران غفلت کے مرتکب ہوئے۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ لیب سے ملی بھگت پر تین ٹیکنیشنز، مرتضیٰ، ممتاز اور طفیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام گرفتار ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر میٹنگ روم سے باہر نکالا۔
غیرتربیت یافتہ دائیاں، نجی کلینکس میں آپریشن پاکپتن ہسپتال میں بچوں کی موت کا موجب

















