اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ، چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ دی سپریم کورٹ کے فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر اضافی نشستوں کا کوٹہ ازسرنو نکالنا ہوگا،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تفصیلی فیصلے و جامع ورک کے بعد اضافی نشستوں کا فیصلہ ہوگا، اجلاس کوپشاور ہائیکورٹ کے اضافی نشستوں پر سٹے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مخصوص نشستوں پر ہونے والا الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ
















