تل ابیب: (مشرق نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کومارنے کامنصوبہ بنایا لیکن آپریشنل موقع نہ ملنے کی وجہ سے پلان کامیاب نہ ہوسکا۔
انٹرویو میں اسرائیل کاٹز نے کہا حملے کے خدشے پر خامنہ ای روپوش ہو گئے ،پاسداران انقلاب کے کمانڈرز سے رابطہ منقطع کر دیااورحملہ غیر حقیقت پسندانہ بن گیا،ایرانی سپریم لیڈر کوقتل کرنے کےلئے امریکہ کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاخامنہ ای نشانے پر ہوتے تو ختم کر دیتے،ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا توپھر حملہ کریں گے فی الحال تہران کے پاس جوہری تنصیبات بحال کرنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی۔
خامنہ ای کو مارنے کا منصوبہ بنایا لیکن موقع نہ ملا، اسرائیلی وزیر دفاع
















