ایران نواز ملیشیائیں امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں: نیویارک ٹائمز

بغداد (مشرق نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا امریکی انٹیلی جنس اور فوج نے ایسے اشارے حاصل کیے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے ایران نواز ملیشیاو¿ں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاو¿ں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے،نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال گروپوں نے کسی امریکی تنصیب پر براہ راست حملہ نہیں کیا لیکن عراقی حکومت روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو،