شہادت کی افواہیں مسترد،ملک کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں،علی شمخانی


تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے شہید ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاوہ زندہ اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

خامنہ ای کے نام جذباتی پیغام میں ایڈمرل علی شمخانی نے کہاصبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا اور شہدا کی مسکراہٹیں مستقبل کا عکس ہوں گی۔