واشنگٹن :(بیورورپورٹ)عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز پر پابندیاں عائد،امریکہ نے ملک میں داخلہ بند کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے ،افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کا مقدمہ کھولنے کا فیصلہ پابندیوں کا باعث بنا،ججز کاتعلق سلووینیا ،بینن ،پیرو ،یوگنڈا سے ہے، پابندیوں کے تحت ججز کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ملک میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ نے کہا عالمی فوجداری عدالت کی چاروں جج غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہیں، امریکہ اور اتحادی اسرائیل کو غیرقانونی طورپر نشانہ بنایا۔
عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز پر امریکی پابندیاں ،ملک میں داخلہ بند
















