غزہ:(مشرق نیوز)خان یونس میں ملٹری آپریشن کے دوران امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی جوڑے کی لاشیں برآمدکرلی گئیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ملٹری کارروائی حماس کے گرفتار جنگجو سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی،گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کو پرکھا گیا اور انتہائی درست انٹیلی جنس قرار دینے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا،حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی نژاد اسرائیلی جوڑے گادی ہگائی اور جدیہ وائن سٹین کی لاشیں ملیں،دونوں امریکی شہریت رکھنے والے افراد مجاہدین بریگیڈز کے قبضے میں تھے ۔
غزہ:امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی جوڑے کی لاشیں برآمد
















