پاکستان کی فتح پر مہرثبت،بھارتی فوج نے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی


ممبئی،واشنگٹن :(مشرق نیوز )پاکستان کی فتح پر مہر ثبت،بھارتی فوج نے جنگ میں طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا پاکستان کےساتھ جنگ کے دو ران بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ،طیارے تبا ہ ہونا اور تعداد اہم نہیں، جاننا ضروری ہے کیوں گرے،غلطیوں کو سمجھ کردرست کیا پھر 2 دن بعد دوبارہ اپنے تمام طیارے اڑائے اور طویل فاصلے پر کامیاب حملے کیے،4 روزہ تنازع کبھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔

دوسری جانب مودی حکومت نے پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔

امریکی جریدے نے رپورٹ میں کہا فرانسیسی کمپنی ڈاسو طیاروں میں کسی بھی ممکنہ خرابی کا جائزہ لینے کےلئے بھارت آنا چاہتی تھی،بھارت کو خدشہ ہے فرانسیسی آڈیٹرزکا اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام بھارتی فضائیہ پر ڈالنا ہے،تمام صورتحال میں بھارت نے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے صاف انکار کردیا ۔