زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر عملی اقدامات کرینگے،صدرزرداری


لاہو: (سٹاف رپورٹر) صدر آصف زرداری نے کہا ہے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت سے ملاقات کی،بلدیاتی انتخابات، تنظیمی امور اور پارٹی کی پنجاب میں فعالیت بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

آصف زرداری نے پارٹی نمائندوں کو ہدایت کی عوام سے قریبی رابطہ رکھیں،قیادت عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے،زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں، انتظامیہ سے بھرپور تعاون حاصل کیاجائے۔