خطے میں بھارتی اجارہ داری ختم، چین ،پاکستان ابھرتی قوت


واشنگٹن،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خطے میں بھارتی اجارہ داری ختم، چین ،پاکستان ابھرتی قوت بن گئے،تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر ورسوخ پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت سفارتی جنگ بھی ہار گیا،خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے ،جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا، تازہ صورتحال میں چین ،پاکستان ابھرتی قوت کے طور پر سامنے آگئے،بھارت کے پرانے اتحادی بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ اب چین کےساتھ جڑ رہے ہیں، چین کی سرمایہ کاری ، سمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ۔

سی ایف آر رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے سے بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ ،بھارت مخالف جذبات پیدا ہوئے ،مالدیپ میں انڈیا آو¿ٹ تحریک کامیاب رہی، ،حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی ،نیپال میں کمیونسٹ حکومت نے بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا ، سری لنکا کے نئے صدر نے بھی چینی معیشت کو ماڈل قرار دےدیا۔

دوسری جانب روس ،پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ،بدلتی صورتحال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا، پاکستان ،روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی۔

ادھر دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ میں کہاوسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے،دونوں ممالک کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے، روس سے رعایتی نرخوں پر تیل و گیس کی درآمد پاکستان کےلئے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے،پاکستان سٹیل ملز کے 700 ایکڑ رقبے پر جدید روسی ٹیکنالوجی سے نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، روسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پلانٹ سے خام تیل کی نقل و حرکت کے اخراجات کم ہوں گے اور پاک روس معاہدے کے تحت پاکستان سٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی ،2.6 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔