پارٹی تحریک کی تیاری کرے،ساری زندگی جیل رکھ لیں جھکوں گا نہیں،عمران

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے ساری زندگی جیل میں رکھ لیں جھکوں گا نہیں،وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں،وقت بد ل چکا، رہنمابڑی تحریک کی تیاری کرے،مجھ پر دباﺅ ڈالنے کیلئے بشریٰ کو جیل میں رکھا گیا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا لوگوں کواسلام آباد نہیں بلاوں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے،عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دئیے جا رہے، 8مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہابھائی کوکتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا،یوٹیوبر کہتے ہیں بانی باہر نکلنے والے ہیں، ڈیل ہوگی، امریکن آگئے اب سمجھ آرہی ہے عوام کا ٹمپریچر ٹھنڈا رکھنے کےلئے ایسے وی لاگ بنائے جاتے ہیں۔