بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگردی پھر بے نقاب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگردی پھر بے نقاب،فتنہ الہندوستان کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ بن گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت ،تربیت ،اسلحہ فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کےساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں،حکومت کےساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش ہے، پاکستان میں حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردحملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاﺅنٹس سے جاری ہوتی ہے جسے بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے،بھارتی چینلز کے اینکرز نے حکومت کو مشورہ دیا کالعدم تنظیموں کا دفتر دہلی میں ہونا چاہیے،جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت اور بھارتی فوج نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔



















