یکم جون سے یورپی یونین پر50فیصد امریکی ٹیرف عائد

نیویارک:(بیورورپورٹ)یکم جون سے یورپی یونین پر50فیصد امریکی ٹیرف عائد،ٹرمپ نے سفارش کردی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہا یورپی یونین کےساتھ معاملات کرنا نہایت مشکل ثابت ہوا ،تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ جرمانے، غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کےخلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے و دیگر عوامل نے امریکہ کےساتھ سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا جو ناقابل قبول ہے۔

ٹرمپ نے کہا یورپی یونین کےساتھ بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی لہٰذا یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہا ہوں،پیداواری یونٹ امریکہ منتقل کرنے پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔