واشنگٹن:(بیورورپورٹ)واشنگٹن میں فائرنگ ،اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارتخانے کے عملے کو نشانہ بنایا گیا،مرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہے،پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم نے گرفتاری کے بعد فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا دل متاثرہ خاندانوں کےلئے دکھی ہے،یہود دشمنی اور ریاست اسرائیل کےخلاف شدید اشتعال انگیزی کی بھیانک قیمت دیکھ رہے ہیں،آخری حد تک لڑنا ہوگا۔
واشنگٹن میں فائرنگ ،اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک
















