معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ،پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،چین،امریکہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چین،امریکہ کا سکول بس حملے پر اظہار افسوس، واقعہ کو افسوسناک قرار دےدیا۔
چینی سفیر ،سفارتخانے نے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاسن کر انتہائی دکھ ہوابلوچستان میں سکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا،چین ہر قسم کی دہشتگردی ،خضدار میں ہونےوالے حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ادھر قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاونٹ پر سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔
نیٹلی بیکر نے لکھا خضدار بلوچستان میں سکول بس پر بے رحمانہ ، سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی رہنماوں کےساتھ شامل ہیں،معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں، کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے،نیٹلی بیکر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تشدد کے خاتمے کےلئے کوشاں لوگوں کےساتھ کھڑے ہیں۔
















