کراچی (مشرق نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت، طویل دورانیہ کی بجلی کی بندش، ہوا میں نمی اور ناقص حفظان صحت کے باعث جلدی امراض میں اضافہ ہوگیا۔گرمیوں کے موسم میں ہسپتالوں میں یومیہ مریضوں کی تعداد 20 فیصد اضافے کے بعد اب 6000 تک جا پہنچی ہے۔
فنگل، بیکٹیریل اور پیراسیٹک انفیکشن، اسکیبیز، ایگزیما، گرمی دانے اور خارش کے کیس عام ہورہے ہیں۔ جلدی امراض کے علاج میں اینٹی بائیوٹکس اور سٹیرائیڈز کا غیر ضروری استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر مریض کو اسکیبیز ہو اور ساتھ انفیکشن بھی، تو ہم براہِ راست اسکیبیز کا علاج نہیں کرتے بلکہ پہلے انفیکشن کا علاج کرتے ہیں۔ سٹیرائیڈز صرف ضرورت پڑنے پر دی جاتی ہیں، خاص طور پر ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو بہت احتیاط سے تجویز کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فنگل انفیکشن سے بچاو¿ کیلئے برش، کنگھی، تولیہ اور نیل کٹر علیحدہ استعمال کرنے، کاٹن کے موزے اور چمڑے کے جوتے پہننے، دن میں دو بار نہانے اور جسم کو تولئے سے اچھی طرح خشک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔طبی ماہرین نے بیف، انڈے کی زردی اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز جبکہ دہی، دودھ اور لسی کے استعمال کو جلدی صحت کیلئے مفید قرار دیا۔
کراچی میں شدید گرمی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ

















