نیویارک: (بیورورپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہے پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کےلئے پرعزم ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کےلئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
پاکستان مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے،عاصم افتخار
















