دشمن چاروں شانے چت،مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے منہ توڑ جواب پر دشمن چاروں شانے چت، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا،پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک فضائیہ اور بحریہ کے سینئر افسروں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، جارحیت کےخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دل ،ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہاقوم سے کہا تھا جواب کا وقت، مقام اور طریقہ خود طے کریں گے، جواب دیں گے تو صرف بھارتی میڈیا نہیں پوری دنیا کے میڈیا کو پتہ ہوگا،پاک فوج اپنے غیور ، بہادر عوام کاشکریہ ادا کرتی ہے،آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کےخلاف استعمال ہونےوالے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، ادھم پور، پٹھان کوٹ ،سرینگر دیگر علاقوں میں دشمن کو زبردست نقصان پہنچا،اڑی نیٹ ورکس سٹیشن ،پونچھ ریڈار ،ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز ،کے جی ٹاپ میں 10 بریگیڈ ،80 بریگیڈ ،راجوڑی میں انٹیلی جنس سپورٹ یونٹس ،ایل او سی کے پار ملٹری ہیڈکوارٹرز، لاجسٹک بیسز اور پوسٹوں کو تباہ کیا گیا،2مقامات پر بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو پاک فضائیہ نے کامیابی کےساتھ اڑایا۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہادشمن کےخلاف فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت کےساتھ کیے تاکہ شہری آبادی نشانہ نہ بنے،رب کی رحمت ،مدد اور نصرت ساتھ رہی،شکر ادا کرتے ہیں،مشکل وقت میں اہم فیصلے کرنے پروزیراعظم ،وزرا کے مشکور ہیں،میڈیا اور بلا کسی امتیاز کے تمام سیاسی قیادت کے بھی مشکور ہیں،نوجوان فرنٹ لائن سولجر کے طور پر سامنے آئے،پاکستان نے اپنی وسیع ترٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل کےساتھ استعمال کیا، بیشمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں، اہم شہروں، حساس سیاسی و سرکاری عمارتوں پر ڈرون بھیجے، مسلح افواج نے اپنی جدید ملٹری ٹیکنالی کی ابھی جھلک دکھائی،منہ توڑ جواب پر دشمن کو سفید جھنڈے لہرانے پڑے۔

ترجمان پاک فوج نے کہابیاس ،نگروٹا میں براہموس میزائلوں کے اڈے پرحملہ کیا،بھرپور سائبر حملے بھی کیے گئے، بھارتی فوج کے زیر استعمال سسٹم کو مفلوج کیا،بھارت پاکستان میں ہونےوالی دہشت گردی میں ملوث ہے،ثبوت موجود ہیں، کوئی شک میں نہ رہے، خودمختاری پر حملہ کیا گیا توردعمل جامع، بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا،بھارتی، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی،پاکستانی فوج فخر، پاکستان زندہ باد، تمہیں کہا تھا بہادر جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں، مذہب، کلچر اور پروفیشنلزم شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی ویڈیوز پیش کر دیں اور یاد دلایا کہا تھا جب جواب دیں گے تو صرف بھارتی میڈیا نہیں، پوری دنیا کے میڈیا کو پتہ ہوگا،ساری دنیا نے بھارتی تنصیبات پر پاکستانی حملوں کو رپورٹ کیا، بھارتی فوج نے بھی تسلیم کیا پاک فوج نے تنصیبات تباہ کیں، بھارتی یا عالمی میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوا پاکستان نے سول آبادی پر حملہ کیا۔

نیوی کے وائس ایڈمرل رب نواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہااللہ کی مدد سے اپنے ملک کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے، اپنی تیاری کو برقرار رکھا، فالس فلیگ کے فوری بعد متحرک ہوئے، سمندر میں ہر طرح کی جارحیت کےلئے تیار تھے، بھارتی نیوی کی سرگرمی پر مسلسل نظر تھی۔