مودی کا خطرناک منصوبہ، بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش بے نقاب

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کےخلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی،ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، مجوزہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کےخلاف مودی کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا، سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں ،مودی حکومت کی کوشش ہے بھارتی سکھوں کو اپنے ساتھ ملا کر لاہور اور سیالکوٹ جیسے پاکستانی شہروں پر جارحیت کا جواز پیدا کرے تاہم بھارتی فوج کو پاکستان کےخلاف کسی بھی جارحانہ اقدام پر پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے شدید مزاحمت اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،ذرائع نے انکشاف کیا مودی کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملنے والے ہیں،مودی کی چال محض سیاسی ڈرامہ ہے تاکہ بھارت کے اندرونی اختلافات اور اقلیتوں کی ناراضگی سے توجہ ہٹائی جا سکے، بھارتی سکھوں کی پاکستان سے عقیدت اور پاکستان مخالف مہم کا حصہ بننے سے انکار کے بعد مودی کی چال کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔