میرپور خاص :(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عوام کےساتھ ملکر سندھو دریا کو بچا لیا ، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو دریا پر حملہ کیا ،پانی بند ہوا تو پھر تمہاراخون بہے گا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے رہے اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ،پاکستان پرامن ملک ہے، جنگ نہیں چاہتے تاہم جارحیت ہوئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہامودی کو سندھو کا گلہ گھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ،امید ہے بھارت کے عوام بھی اپنے وزیراعظم کو ایسا کرنے سے روکیں گے اگر سندھو پر حملہ کیا تو پھر یاد رکھیں پانی بہے گا یا پھر تمہارا خون بہے گا،مودی جمہوریت نہیں انتہا پسند ہے ،دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ،عوام ،فوج ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے، سندھو کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
بلاول بھٹو نے کہابھارت کے پاس پہلگام حملے کا ثبوت ہے تو دے،ملوث افرا د کو سرعام تختہ دار پر چڑھائیں گے اگر دھمکیاں دی گئیں تو پھر یاد رکھیں جنگ کیلئے بھی تیار ہیں،حکومت بنی تو مخالفت کرنےوالے سازشی عناصر سمجھے موقع مل گیا، سندھو سے نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر سیاسی یتیم احتجاج نہیں جشن منا رہے تھے وہ بھول گئے پیپلزپارٹی بھٹو، بےنظیر، زرداری، بلاول کی جماعت ہے، جھکتے ہیں نہ پیچھے ہٹتے ہیں، اصولوں پر لڑتے آرہے ہیں اور لڑیں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہانئی نہروں کا منصوبہ نگراں حکومت میں آیاتب عارف علوی صدر مملکت تھے،انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے اکثریت نہیں مل سکی تاہم عوام کی وجہ سے ایسی پوزیشن میں ہیں حکومت ،اپوزیشن کا راستہ روکتے ہیں اور کر کے دکھایا،مشترکہ مفادات کونسل میں پی پی کے صرف 2 نمائندے تھے مگر قائل کیا اور پھر منصوبے کو روکا ۔
قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ،پانی بند ہوا تو پھر تمہاراخون بہے گا، بلاول بھٹو
















