ایران امریکہ مذاکرا ت کی ایک اور بیٹھک مثبت،خوشگوار ماحول میں گپ شپ

عمان: (مشرق نیوز)جوہری پروگرام پرعمان میں ایران ،امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تیسری بیٹھک،بات چیت خوشگوار رہی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں تکنیکی بات چیت شامل تھی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے،ملکی دفاعی و میزائل پروگرام بالواسطہ مذاکرات کا حصہ نہیں،مزید اعلیٰ سطح میٹنگ عارضی طور پر 3 مئی کو شیڈول ہے۔