جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججوں، اٹارنی جنرل، لاءافسران اور وکلاءنے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس سید منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔